مشرق وسطی

صہیونی حکومت کو جنگ بندی معاہدے کے مطابق سرحدوں سے پیچھے ہٹنا ہوگا، حزب اللہ

شیعہ نیوز: حزب اللہ نے صہیونی افواج کی لبنانی سرحدوں پر موجودگی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو معاہدے پر عمل کرتے ہوئے سرحدوں سے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان کی سرزمین سے انخلاء میں تاخیری حربوں پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے

ایک بیان میں حزب اللہ نے کہا ہے کہ لبنان کی سرزمین سے انخلاء کی 60 روزہ مہلت ختم ہورہی ہے۔ اسرائیل کو اس مہلت کے بعد جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں مشقیں کرے گی

حزب اللہ نے مزید کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان کی سرزمین سے انخلاء میں تاخیر کے پیش نظر لبنان کی حکومت سمیت تمام متعلقہ فریقین کو ان ممالک پر دباؤ ڈالنا ہوگا جو معاہدے کی نگرانی کررہے ہیں۔

حزب اللہ نے زور دیا کہ لبنانی عوام کو جلد از جلد اپنے گھرون میں واپس جانے کی اجازت دی جائے اور اسرائیل کو لبنان پر قبضے کا کوئی موقع نہیں دیا جائے گا۔ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انخلاء نہ ہونے کی صورت میں لبنانی حکومت کو پوری قوت کے ساتھ اس کے خلاف کھڑی ہونا ہوگا۔

دوسری جانب فرانسیسی سفارتی ذرائع کے مطابق صہیونی حکومت نے واشنگٹن سے لبنان کے جنوب سے انخلاء میں ایک ماہ کی تاخیر کی درخواست کی ہے۔ نتن یاہو کابینہ نے امریکی حکومت سے درخواست کی ہے کہ جنوبی لبنان کے 5 علاقوں میں اسرائیلی فوج موجود رہے گی۔

ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ آئندہ اتوار تک لبنان کی سرحدوں سے پیچھے ہٹ جائے۔

یاد رہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کے لیے لبنان کی سرحدوں سے انخلاء کی 60 روزہ مہلت پیر کو ختم ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button