مشرق وسطی

صیہونی حکومت کو فوری طور پر سزا دی جائے ، جامعہ الازہر

شیعہ نیوز: مصر کی جامعہ الازہر نے ایک بیان جاری کرکے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف بھیانک جرائم کی وجہ سے صیہونی حکومت کو فوری طور پر سزا دی جانی چاہیے۔

جامعہ الازہر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اجتماعی قبریں اس بات کا ثبوت ہیں کہ فلسطینیوں کے حق میں کتنے بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا گيا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کی عہدیدار فرانسسکا البانی کا اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

جامعہ الازہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری نے فلسطینیوں کو آسان لقمے کی طرح جرائم پیشہ صیہونی حکومت کے منہ میں ڈال دیا ہے اور وہ جب اور جس طرح سے چاہتے ہيں ان کے ساتھ سلوک کرتے ہيں۔

بیان میں زور دیا گيا ہے کہ ہم فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کے پیش نظر اس حکومت کو فوری طور پر کٹہرے میں کھڑا کئے جانے کا پرزور مطالبہ کرتے ہيں۔

واضح رہے غزہ کے خان یونس میں ایک اجتماعی قبر ملی ہے جس کے بارے میں فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اس قبر میں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد دفن کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button