مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی حکومت کو ایرانی فوجی مبصرین کے خلاف کارروائی کا انجام بھگتنا پڑے گا، عبد اللہیان

شیعہ نیوز: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے شام میں ایران کے پانچ فوجی مبصروں کے قتل کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کو ایرانی فوجی مبصرین کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی کا انجام بھگتنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران صہیونی جنایتوں کا ہر حال میں جواب دے گا، صدر رئیسی

وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کے نام اس خط میں 20 جنوری سن 2024 میں صیہونی حکومت کے اس میزائل حملے کا ذکر کیا جس میں ایران کے 5 فوجی مبصرین شہید ہو گئے تھے اور لکھا کہ اس مذموم حرکت سے صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ فطرت ، علاقے میں ناپائیداری کے عنصر کی شکل میں اس کا رول اور علاقے اور علاقے کے باہر امن و امان کے لئے اس کا خطرہ ہونا پوری طرح سے واضح ہو گیا۔

انہوں نے اسی طرح اپنے خط کے ایک حصے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق اپنے فرائض پر عمل کرتے ہوئے طاقت کے غیر قانونی استعمال کے اسرائیلی حکومت کے قدم کی شدید مذمت کرکے کیونکہ اس قسم کا اشتعال انگیز قدم، علاقائي و عالمی امن و امان کے لئے سنجیدہ خطرہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button