مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

دمشق کے مضافات میں اسرائیلی حکومت کا فضائی حملہ

شیعہ نیوز: میڈیا ذرائع نے سنیچر کی صبح شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں اسرائیلی حکومت کے فضائی حملے اور شامی ایئر ڈیفنس کی فائرنگ کی خبر دی ہے۔

ارنا نے شام کے الاخباریہ چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شام کے ایئر ڈیفنس نے دمشق کے مضافات میں صیہونی دشمن کے فضائی حملے کا مقابلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا چاہیے، ہسپانوی وزیراعظم

شام کے دیگر میڈیا ذرائع نے بھی دمشق کے چند مضافاتی علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کی خبر دی ہے۔

اسی سلسلے میں شام کی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ سنیچر کی صبح 1 بجکر 35 منٹ پر مقبوضہ جولان کی طرف سے صیہونی دشمن نے شہر دمشق کے اطراف کے بعض علاقوں پر فضائی حملہ کیا۔

شام کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ شامی فوج کے ایئر ڈیفنس نے حملہ آور اہداف کا پیچھا کیا اور ان میں سے اکثر کو مار گرایا۔

شام کی وزارت دفاع کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button