مقاومت اسلامی عراق کے حملے میں صہیونی جاسوسی اڈہ تباہ
شیعہ نیوز: عراقی کردستان میں واقع صہیونی جاسوسی اڈے پر مقاومت اسلامی عراق نے حملہ کرکے تباہ کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقاومت اسلامی عراق نے کردستان میں واقع صہیونی حکومت کے ایک جاسوسی مرکز پر حملہ کرکے تباہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہید موسوی کا قتل، غزہ میں صیہونی حکومت کی سخت شکست کی وجہ سے کیا گيا، ہم بدلہ لے کر رہيں گے ، جنرل شریف
تفصیلات کے مطابق تنظیم نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام پر صہیونی حملوں کے جواب میں عراقی کردستان میں قائم صہیونی حکومت کے جاسوسی اڈے پر مناسب ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔
تنظیم کے مطابق اربیل میں واقع صہیونی جاسوسی اڈے کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم تنظیم نے حملے کے بارے میں زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
عراقی کردستان میں صہیونی حکومت کے مشکوک مراکز ہیں۔ اسرائیل نے 2017 میں عراقی کردستان میں عراق سے جدا ہونے کے بارے ہونے والے غیر قانونی ریفرنڈم کی حمایت کی تھی۔