مشرق وسطی

صیہونیوں کی کسی بھی ممکنہ غلطی کا سخت جواب آئیگا، جنرل محمد علی جعفری

شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلابی گارڈز کی بقیۃ الله اجتماعی و ثقافتی گیریژن کے کمانڈر جنرل "محمد علی جعفری” نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل ہم پر حملے کی غلطی نہیں کر سکتا۔ لیکن یہ ہو سکتا ہے کہ اپنی عزت بچانے کے لئے کوئی چھوٹی سی حرکت کرے تاہم وہ ہمارے آپریشن وعدہ صادق2 کی طرز کے حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے حملے کو دیکھ کر اس کے انجام کا تعین کیا جائے گا۔ اگر صیہونیوں نے کوئی بڑی غلطی کی تو یقیناََ اس سے دس گنا بڑا جواب آئے گا۔ جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ دشمن کی جارحیت اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ماضی سے ہی ہمارے منصوبے طے شدہ ہیں۔ تاہم میں ایرانی عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ اسرائیل کوئی بڑا و اہم قدم نہیں اٹھائے گا اور اگر وہ ایسا کرتا ہے تو ایک مایوس کُن کوشش کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button