مشرق وسطی

آتشیں غباروں اور پتنگوں سے صیہونیوں کو مزہ چکھائیں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) فلسطین کیمزاحمتی تنظیم کی فوجی شاخ ناصر صلاح الدین بٹالینز نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو برتری یا نیا توازن مسلط کرنے کی ہرگز کوئی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزاحمتی بیٹیلیئن نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی بستیوں کی طرف آتشیں مواد کے حامل غبارے اور پتنگیں چھوڑے جانے کا سلسلہ پھر شروع کیا جائے گا۔

غاصب صیہونی حکومت کے ٹینکوں نے پیر کی صبح غزہ میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔ غاصب صیہونیوں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ مقبوضہ علاقوں سے ملنے والی غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں کے اجتماع اور مقبوضہ علاقوں کی طرف آتشیں مواد کے حامل غبارے اور پتنگیں چھوڑے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

فلسطینی جوانوں نے گزشتہ دنوں کے دوران غزہ کے صیہونی محاصرے کے خلاف احتجاج کے طور پر غزہ سے ملنے والے مقبوضہ علاقوں کی طرف آتشیں مواد کے حامل غبارے اور پتنگیں چھوڑی تھیں۔

یاد رہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے دوہزار چھے میں پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد سے غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ غزہ کے علاقے میں بنیادی ضروریات کی اشیا منجملہ ایندھن، خورد و نوش کا سامان، دوائیں اور مکانات کی تعمیرات کے وسائل تک منتقل نہیں ہونے دے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button