کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ، ترجمان دفتر خارجہ
افغانستان کے اندر مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان اور اس سے منسلک گروہوں کے ٹھکانوں کی وجہ سے پاکستان کو دہشت گردی کا خطرہ درپیش ہے
شیعہ نیوز: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ حکومت کئی مواقع پر کہہ چکی ہے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات ہزاروں متاثرہ خاندانوں کے خلاف ہے۔
دفتر خارجہ نے ٹی ٹی پی اور اسلام آباد کے درمیان مذاکرات کے دعوؤں کو قیاس آرئیاں قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا
پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی منظم نسل کشی اور مظالم برداشت کررہے ہیں، پاکستان
ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان دہشت گردی ہی ایک مسئلہ ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے اس مسئلے کو ختم کرنا ضروری ہے۔ ان کے بقول افغانستان کے اندر مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان اور اس سے منسلک گروہوں کے ٹھکانوں کی وجہ سے پاکستان کو دہشت گردی کا خطرہ درپیش ہے۔