مشرق وسطی

جوہری صنعت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، سینئر ایرانی عہدیدار

شیعہ نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ نے امریکی حکام کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی جوہری صلاحیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ عباس گلرو نے کہا: پارلیمنٹ قومی مذاکراتی ٹیم کی حمایت جب کہ امریکی حکام کے بیانات کی مذمت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی خصوصی ایلچی کی ایران اور حماس کے خلاف دوبارہ ہرزہ سرائی

انہوں نے زور دیا کہ امریکی صدر کے علاقائی دورے کے دوران مضحکہ خیز بیانات اور اسی طرح اس ملک کے اعلیٰ مذاکرات کار وٹکاف کے ریماکس قابل مذمت ہیں۔

گلرو نے تاکید کی کہ ایران کی ایٹمی صلاحیت اور صنعت پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، جیسا کہ رہبر انقلاب نے امریکی فریق کے جوہری افزودگی سے متعلق مطالبے کو ٹھکرایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button