مشرق وسطی
سعودی عرب کے تعلق سے کوئی نئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے: خطیب زادہ
شیعہ نیوز:وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران-سعودی عرب کے مابین مذاکرات کے تعلق سے کوئی نئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔
اب تک ایران اور سعودی عرب کے ما بین بغداد میں کئی دور کے مذاکرات ہوئے ہیں اور دونوں ملکوں کے عہدیداروں کے مابین تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری ہے۔
منگل کے روز نیوز ایجنسی ارنا کے ساتھ انٹریو میں ایران-سعودی عرب کے مابین مذاکرات میں کسی خاص تبدیلی کے واقع ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر سعید خطیب زادہ نے کہا کہ آخری گفتگو کے وقت سے اب تک کوئی نئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے بغداد میں ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے مابین ممکنہ ملاقات کے بارے میں کہا کہ اس قسم کے سبھی مذاکرات کی طرح، مذاکرات کو جاری رکھنے کے طریقہ کار اور اس کے تعاقب کی سطح جیسے کئی نکات ہیں جو فریقین کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔