اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر حملے کا خدشہ ہے

شیعہ نیوز:شہر قائد میں حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر حملے کا خدشہ، ڈپٹی کمشنر ساﺅتھ نے مزار کی سیکیورٹی کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن کے مطابق سندھ رینجرز کے 40 ونگ کو مزار پر دہشتگرد حملے کی تھریٹ ملی ہے، مزار کے اطراف گاڑی کو دھماکے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے، مزار پر خودکش حملہ اور فائرنگ بھی جا سکتی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ دھماکا خیز مواد کو مزار کے احاطے تک لے جانے میں ڈرون کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ خط کے مطابق حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر حملے کی دھمکی پاکستان رینجرز سندھ کو موصول ہوئی ہے، عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار سمیت تمام اہم تنصیبات اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button