پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قرآن کا مطالعہ اور اسکی تعلیمات پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے، علامہ شیخ حسن صلاح الدین

شیعہ نیوز: ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کی جانب سے ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ (ص) و امام جعفر صادق (ع) کی مناسبت سے امت واحدہ کانفرنس مدرسہ امام خمینیؒ گلستان جوہر میں منعقد ہوئی، جس سے خطاب کے دوران مولانا حسن صلاح الدین نے کہا کہ قرآن مجید کا مطالعہ اور اس پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ مولانا مرتضیٰ زیدی نے کہا کہ مشکلات میں گھری ہوئی امت قرآن و اہلبیت رسول (ع) کے در سے وابستگی اختیار کرے اور وحدت مسلمین کیلئے جدوجہد کی جائے۔

علامہ صادق رضا تقوی، مولانا محمد حسین رئیسی، مولانا رضی حیدر، مولانا احمد علی امینی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ یہ مہینہ مقدس اور اہمیت کا حامل ہے اس میں رسول اکرم (ص) اور امام جعفر (ع) تشریف لائے۔ بعد ازاں بشارت حیدر، نجف علی، فدا حسین منتظری، سکندر علی شگری اور دیگر نے بارگاہ رسالتؐ و امامتؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں شہر بھر کی مساجد و امام بارگاہوں کے امام جمعہ جماعت، علماء کرام اور مدارس کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button