دنیا

شام کی صورتحال پر تشویش ہے، دمشق حکومت کی حمایت کرتے ہیں، بیجنگ

شیعہ نیوز: چینی حکومت کے ترجمان نے واضح کیا کہ بیجنگ شامی حکام کی ملک میں قومی استحکام و سلامتی کو یقینی بنانے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

اسپوٹنک نیوز نے بتایا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا کہ بیجنگ کو شام کی موجودہ صورت حال پر تشویش ہے اور وہ ملک کے استحکام اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے شامی حکام کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل نے شام کے موضوع پر غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین، دوست ملک شام میں حالات کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لئے ہنگامی کوششیں کرنے کے لیے آمادہ ہے۔

انہوں نے شام سے چینی شہریوں کے انخلاء سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ شام میں چینی سفارت خانے نے پہلے ہی اس خطرے کے بارے میں وارننگ جاری کر دی ہے اور اس پر پوری توجہ دے رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button