بحیرہ احمر میں جہازرانی کو کوئی خطرہ نہیں، امریکی فریب میں نہ آئیں، انصاراللہ
شیعہ نیوز: انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں جہازرانی کو کوئی خطرہ نہیں، عالمی برادری امریکی فریب میں آنے سے احتیاط کرے۔
اسپوٹنک کے مطابق یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں امریکی دباؤ پر منظور ہونے والی قرارداد پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد عبدالسلام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ہے کہ بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں بین الاقوامی جہازرانی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ امریکہ اس حوالے سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کا فریب کارانہ رویہ ترک کرے۔
یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل میں انصاراللہ یمن کے خلاف امریکی قرارداد پاس
انہوں نے لکھا ہے کہ ہم خطے کے ممالک کو کہنا چاہتے ہیں کہ امریکی فریب میں نہ آئیں کیونکہ امریکہ کا مقصد بحیرہ احمر میں دفاعی فعالیت کے ذریعے صہیونی حکومت کو کھلی چھوٹ دینا ہے تاکہ غزہ میں فلسطینیوں پر مزید ظلم کرے۔
انصار اللہ یمن نے سلامتی کونسل کی جانب سے بحیرہ احمر میں صہیونی بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت منظور کی جانے والے اس قرارداد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے سیاسی کھیل قرار دیا۔
عبدالسلام نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ یمنی فوج صہیونی کشتیوں پر حملے کے فیصلے پر قائم ہے۔
بحیرہ احمر اور آبنائے ہرمز سے صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے والی کشتیوں کو ہدف بنایا جائے گا۔
انہوں نے لکھا ہے کہ یمن اب بھی فلسطینی عوام کی حمایت کے موقف پر قائم ہے۔ جب تک صہیونی حکومت غزہ کے خلاف حملے بند نہ کرے یمنی فوج اسرائیلی کشتیوں پر حملے جاری رکھے گی۔