
فلسطینی عوام کی اجتماعی نسل کشی کا کوئی جواز نہیں بنتا، گوتریس
شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بغداد میں عرب سربراہی اجلاس میں غزہ، لبنان، یمن، لیبیا اور سوڈان کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے خطے اور دنیا کو بڑے چیلنجز سے خبردار کیا۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بغداد میں عرب لیگ کے 34ویں سربراہی اجلاس سے خطاب میں غزہ کی پٹی کے باشندوں کی جبری بے دخلی کے منصوبے کو مسترد کر دیا۔
انہوں نے زور دے کہا کہ فلسطینی عوام کو جس اجتماعی نسل کشی کا سامنا ہے، اس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
یہ بھی پڑھیں : موساد کی خفیہ کارروائی، شام سے 2500 اہم دستاویزات اور تصاویر تل ابیب منتقل
گوتریس نے لبنان اور شام کی علاقائی خود مختاری کا احترام کرنے کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا۔
انہوں نے ملکی بحران کے خاتمے کے لیے متحارب یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سوڈان، صومالیہ اور لیبیا کے بارے میں کہا کہ تنازعات کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی قوتوں کے درمیان مسلسل رابطے ضروری ہیں۔
انہوں نے عراقی حکومت اور عوام کے لیے بین الاقوامی حمایت پر زور دیتے ہوئے، انسانی امداد فراہم کرنے اور انسانی حقوق کو مضبوط بنانے کے لیے موئثر اقدامات اور کوششوں کی طرف بھی اشارہ کیا۔