دنیا

غزہ قتل عام کی نظیر نہیں ملتی ,انٹونیو گوترش

شیعہ نیوز:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے کہا کہ جو بات صاف ظاہر ہے وہ یہ ہے کہ چند ہفتوں کے دوران ہزاروں معصوم اور بے گناہ بچوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا اور عام شہریوں کے ایسے قتل عام کا مشاہدہ کیا گيا کہ جس کا کوئی ریکارڈ نہیں ملتا۔
ایسی حالت میں کہ غزہ میں عام شہریوں کے بہیمانہ قتل عام نے پوری دنیا کی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا مگر اقوام متحدہ کے حکام امریکی پالیسیوں کی حمایت کے دائرے میں اس بہیمانہ قتل عام پر صرف افسوس کا ہی اظہار کرتے رہے۔ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں تحریک حماس کے خلاف مہم کے بہانے اس علاقے کے نہتے اور مظلوم عام شہریوں خاص طور سے بچوں اور عورتوں کو نہایت بے دردی سے تہ تیغ کیا تاہم عالمی ذرائع ابلاغ، امریکہ اور مغربی ملکوں کی پالیسیوں کی حمایت کے دائرے میں عام شہریوں کے اس تاریخی قتل عام کو صرف اسرائیل کے دفاع کے حق سے تعبیر کرتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button