مشرق وسطی

کسی بھی مستحکم سیکورٹی نظام میں صیہونی حکومت کی گنجائش نہیں، سید عباس عراقچی

شیعہ نیوز: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایک مضمون شایع کیا ہے کہ جس میں لکھا ہے کہ عالمی برادری کو اس حقیقت کا سامنا کرنا ہوگا کہ وہ حکومت جو منظم طریقے سے بین الاقوامی حقوق کو پامال کرتی ہے، بے لگام فوجی طاقت استعمال کرتی ہے اور ساتھ ساتھ اسے استثنا بھی حاصل ہے، کسی بھی مستحکم علاقائی نظام میں اس کی گنجائش نہیں۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ غیرعلاقائی مداخلت پسندی کے نتیجے میں ماحولیاتی تباہی کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے اور دسیوں لاکھ انسان آوارہ وطن ہوچکے ہیں۔

عباس عراقچی نے لکھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور موجودہ ذخائر کے انتظام میں نااہلی نے انسانی زندگی کی بنیادوں کو خطرے مین ڈال دیا ہے اور جنگوں اور معاشی تباہی کے نتیجے میں پناہ گزینوں کا بحران بڑھتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، امریکی حکام کا دعویٰ

انہوں نے لکھا ہے کہ ان سارے چیلنجوں کی وجہ غیرعلاقائی طاقتوں کی تسلط پسندی کے علاوہ اور کچھ نہیں جس کے نتیجے میں مستحکم راہ حل کے تمام راستے بند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس مضمون میں عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ مغربی ایشیائی حکومتیں اپنا مشترکہ مستقبل واپس لیکر، علاقائی اور باہمی مفادات کی بنیاد پر گفتگو کا راستہ اپنائیں، غیرعلاقائی مداخلت کا سد باب اور ان تمام چیلنجوں سے نمٹنے کا عہد کریں۔

وزیر خارجہ نے لکھا کہ عالمی برادری کو اسلامی جمہوریہ کا واضح پیغام یہ ہے کہ حقیقی استحکام علاقے کے ممالک کو مستحکم کرکے ہی حاصل ہوسکتا ہے اور غیر طاقتوں کے دباؤ کے نتیجے میں معاملات صرف بگڑ سکتے ہیں۔

عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ عالمی برادری کو اس حقیقت کا سامنا کرنا ہوگا کہ وہ حکومت جو منظم طریقے سے بین الاقوامی حقوق کو پامال کرتی ہے، بے لگام فوجی طاقت کا استعمال کرتی ہے اور ساتھ ساتھ اسے استثنا بھی حاصل ہے، نہ صرف مغربی ایشیا بلکہ کسی بھی مستحکم علاقائی نظام میں اس کی گنجائش نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button