پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، اسٹریٹ کرمنلز کا راج ہے،علامہ ناظر عباس

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی ایڈیشنل سیکر ٹری علامہ ناظر عباس تقوی نے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور اس میں بے گناہ افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کراچی میں حکومت نام کی کوئی چیز باقی نہیں ہے ،شہر کے اندر قانون کے بجائے اسٹریٹ کر منلز کا راج ہے،گزشتہ چند ماہ کے اندر کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے لیکن حکومت اور قانون نافز کر نے والے اداروں کی طرف سے اب تک کوئی موثر اقدام نہیں کیا گیا ، حکومت اور قانون نافذکر نے والے اداروں سے مطالبہ ہے کہ اسٹریٹ کرائم کہ خلاف کراچی بھر میں موثر آپر یشن کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button