اسلامی تحریکیں

اسرائیل کی زمینی کارروائی سے نہیں ڈرتے، میزائل حملوں کا دائرہ بتدریج بڑھا رہے ہیں، شیخ نعیم قاسم

شیعہ نیوز: حزب اللّٰہ کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں کا دائرہ بتدریج بڑھا رہے ہیں، اسرائیلی حملوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ حزب اللّٰہ کے ڈپٹی چیف شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل پر حملوں کا ایک سال مکمل ہونے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن مشرقِ وسطیٰ میں تبدیلی کا آغاز ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کمان مربوط ہے، امریکا و اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔ حزب اللّٰہ کے ڈپٹی چیف شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ دشمن کو نشانہ بنا رہے ہیں، اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی سے نہیں ڈرتے۔ نعیم قاسم نے یہ بھی کہا کہ دشمن کے حملوں سے سنبھل چکے ہیں، چین آف کمان بھرپور کام کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button