چوروں اور ڈاکوؤں کو نیٹ اینڈ کلین بنایا جا رہا ہے، صاحبزادہ حامد رضا
شیعہ نیوز:سنی اتحاد کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ چوروں اور ڈاکوؤں کو نیٹ اینڈ کلین بنایا جا رہا ہے۔عدالت سے سرٹیفائیڈ چوروں کی رہائی کے فیصلے کو عوامی عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ تاریخ کے مکروہ کرداروں کو عدالتی کلین چٹ ملنا افسوسناک ہے۔ عدالتی متنازعہ فیصلے سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا ہے۔ وطن عزیز کو لوٹنے والے ذلیل و رسوا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ نواز لیگ اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہے۔ نیب ترامیم سے ڈاکوؤں نے دل بھر کے ریلیف حاصل کیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت کے بارے میں عمران خان کی ہر بات سچ ثابت ہوئی ہے۔ امپورٹڈ حکومت کا انجام قریب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی اور الحاج سرفراز احمد تارڑ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کرپٹ لوگوں کے خلاف آپریشن رد الکرپشن کا آغاز ہونا چاہیے۔ کرپشن کی سزا موت ہونی چاہے۔ شہباز حکومت نے پانچ ماہ میں ملک آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے۔ ملک میں جہموریت کے نام پر آمریت چل رہی ہے۔ خاندانی پارٹیاں اور موروثی سیاست ملک و قوم کیلئے ناسور ہے۔