اہم پاکستانی خبریں

حالات بند گلی کی جانب جارہے ہیں 30 اکتوبر تک بہت کچھ واضح ہوجائے گا، شیخ رشید

شیعہ نیوز:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حالات بند گلی کی جانب جارہے ہیں، 30 اکتوبر تک بہت کچھ واضح ہوجائے گا، کنٹینرز لگنے کے باوجود انقلاب آئے گا، امید ہے کہ سپریم کورٹ نیب کے حوالے سے اچھا فیصلہ دی گی۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دنیا تسلیم کرتی ہے کہ ہمارے ایٹمی اثاثے محفوظ ترین ہیں جبکہ جوبائیڈن کے بیان پر وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ امریکا نے سرسری بیان دیا، اصل میں حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے اور شام تک سب واضح ہوجائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ الیکشن کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے، عمران خان سے درخواست ہے کہ عوام توقع رکھتی ہے آر یا پار کرو، پاکستان کی فوج اپنے لوگوں پرگولی نہیں چلاسکتی کنٹینرز کی دیواروں کے باوجود انقلاب آئے گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو مرضی ویڈیو اور آڈیو لے آئیں عمران خان کو کچھ نہیں ہوگا، عمر کے اس حصے میں عمران خان کے ساتھ ہوں اور اللہ کے بعد عوام کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ ہے، ہم عمران خان کے ساتھ اس کی سلامتی کے لیے کھڑے ہیں۔

سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مذہبی انتشار پھیلانے کی عالمی سازش ہورہی ہے، شہباز شریف کو کہتا ہوں کہ قومی سلامتی پر آپ کے کسی غیر ذمہ دارانہ اقدام پر قوم آپ کے ساتھ نہیں کھڑی ہوگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب سے اسحاق ڈار آیا ہے ایک ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے، محکموں میں تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں ہیں اور شہباز شریف فضل الرحمان سے دَم کرا رہے ہیں، جو خود دَم پر یقین ہی نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ گینگ آف فائیو کی حکومت ہے، چوروں کی بارات کو عوام کی آنکھوں کے خون کا اندازہ نہیں، عوام آپ کے چونچلے دیکھ رہے ہیں، انہیں آج شام معلوم ہو جائے کہ ان کی سیاست آج ختم ہو گئی ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ یقین سے کہتا ہوں کہ اتھارٹی وزیر اعظم کے پاس ہے لیکن ہلکی پھلکی موسیقی سے کام نہیں چلنا، اس ملک میں قانوں بک رہا ہے، جیل کا دروازہ کھولیں اور ان چوروں کو اندر کریں، مجھے پوری امید ہے کے نیب کے حوالے سے سپریم کورٹ 22 کروڑ لوگوں کی خواہشات کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button