مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکی فوجی اڈے پر چوبیس گھنٹے کے دوران تیسری بار راکٹ حملے

شیعہ نیوز: عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی شام کے صوبہ دیرالزور میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کئے گئے ہیں۔

عرب ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ شام کے مشرقی علاقے میں واقع پر گیس فیلڈ پر قائم امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مقاومتی گروپوں نے مشرقی شام کے صوبہ دیرالزور میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ کیا ہے۔ حملے کے بعد اڈے کے اندر آگ بھڑک اٹھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکومت کی جانب سے غلطی کی صورت میں شدید ردعمل سامنے آئے گا، حزب اللہ

اس سے پہلے جمعہ کے دن عراق میں واقع امریکی اڈے عین الاسد پر بھی راکٹ حملے کئے گئے تھے۔

عراقی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا تھا کہ فوجی اڈے کے اندر دو راکٹ پھٹ گئے ہیں۔

غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے بعد خطے کی مقاومتی تنظیمیں امریکی اور صہیونی تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button