
کوئی بھی طاقت ایران کی مسلح افواج کے مقابل کھڑی نہیں ہو سکتی، جنرل آشتیانی
شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے نائب سربراہ نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی طاقت ایسی نہیں ہے جو اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے مقابلے میں کھڑی ہو سکے۔
مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے نائب سربراہ امیر محمدرضا آشتیانی نے آج بروز منگل خاتم الانبیاءؐ یونٹ کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران مهر خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ کی کامیابی کا راز "وحدت” ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن نے کئی برسوں تک ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کی، لیکن اسے اسٹریٹجک سطح پر ایسی حیرانگی کا سامنا کرنا پڑا کہ وہ اب شدید حیرت و صدمے کی کیفیت میں ہے۔
جنرل اسٹاف کے نائب سربراہ نے واضح کیا کہ مسلح افواج پوری قوت و اقتدار کے ساتھ میدان میں موجود ہیں اور ہر لمحہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم پر لبیک کہنے کو تیار ہیں۔ عوام کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سامنے نہیں ٹھہر سکتی۔