جو عناصر میلاد النبی کی مخالفت کرتے ہی وہی عزاداری حسین ع کے بھی مخالف ہیں۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی صدر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ ختمی مرتبت حضرت محمدﷺ کی ذات پرنور اہل ایمان کے لیے مرکز اتحاد ہے۔ عالم اسلام کے انتشار و افتراق کی واحد وجہ سرور دوعالم ﷺ کی تعلیمات سے دوری ہے۔آج دنیا بھر میں امت مسلمہ باہمی چپقلش اور عناد کے باعث رسوائی و بربادی سے دوچار ہے۔اسلام دشمن طاقتوں کا آسان ہدف اسلام کے نام پر نبی کریم ﷺکے نام لیواؤں کے درمیان بدگمانیاں پیدا کرنا ہے۔اسلام مسلمانوں کو بھائی بھائی قرار دیتا ہے۔نبی ﷺ سے عشق کا تقاضا ہے کہ نبی ﷺکے احکامات پر دل وجاں سے عمل کیا جائے۔نبی ﷺ کی اطاعت ہی اللہ کی اطاعت ہے۔اخوت و رواداری کا دامن اگر مضبوطی سے تھام لیا جائے تو عالم اسلام کے سر سے زوال کے بادل چھٹ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی عاشقان رسول ﷺ کا اپنے نبی ﷺ سے تجدید عہد کا نام ہے۔میلاد منانے والے شیعہ سنی اسلام کے دو مضبوط بازو اور ایک دوسرے کے لیے لازم وملزوم ہیں۔ماہ ربیع الاول میں شیعہ سنی وحدت و اخوت کا جو عملی مظاہرہ کیا جاتا ہے وہ سال کی ہر ساعت ہر گھڑی میں جاری رہنا ضروری ہے۔ جس طرح اہلسنت برادران عزاداری کے جلوسوں میں شریک ہوتے ہیں بالکل اس عقیدت و احترام کے ساتھ تشیع ملک بھر میں میلاد کے جلوسوں میں شرکت کرتے ہیں جو عناصر میلاد النبی کی مخالفت کرتے ہی وہی عزاداری حسین ع کے بھی مخالف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملت تشیع ملک بھر میں ہفتہ وحدت و اخوت منا رہی ہے۔بارہ ربیع الاول کے روز میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں میں ہم بھرپورشرکت کریں گے