
پاراچنار کے امدادی قافلوں پر حملہ کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے، علی امین
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دہشتگردی نے دوبارا سر اٹھا دیا ہے، یہ دہشتگردی صرف صوبے تک محدود نہیں رہے گی، پورے ملک میں پھیلے گی، کرم کے امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے کام کرہے ہیں
شیعہ نیوز: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں پاراچنار کے امدادی قافلوں پر حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، خیبر پختونخوا صوبائی حکومت اور سکیورٹی ادارے ان دہشتگردوں کا صفایہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا مزہ لوٹنے والوں کی توجہ صرف پی ٹی آئی پر ہے، یہ دہشتگردی کو روکنے کے لیے پالیسی نہیں بنا رہے، ان کو پراہ ہی نہیں ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او ارز بنائے ہیں، وفاق ہم پر سیاسی مقدمات بنا رہا ہے، ہم پر کیسز بنا رہا ہے، امن و امان صورتحال پر توجہ نہیں دیں رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں صہیونیت کا اثرورسوخ تیزی سے بڑھ رہا ہے، علامہ جواد نقوی
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دہشتگردی نے دوبارا سر اٹھا دیا ہے، یہ دہشتگردی صرف صوبے تک محدود نہیں رہے گی، پورے ملک میں پھیلے گی، کرم کے امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے کام کرہے ہیں، کرم میں جن لوگوں نے حملہ کیا انکو چھوڑا نہیں جائے گا، ان کو دہشتگردوں کی طرح مارا جائے گا۔