اہم پاکستانی خبریں

بلوچستان کا امن تباہ کرنیوالے کسی طور بھی محب وطن نہیں ہو سکتے، ثروت اعجاز قادری

شیعہ نیوز:پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے، احساس محرومی کو ختم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ بلوچوں کو روزگار اور بنیادی حقوق فراہم کئے جائیں، بلوچستان کا امن تباہ کرنیوالے کسی طور بھی محب وطن نہیں ہو سکتے، بھارت کے ناپاک عزائم اور سازشوں کو زمین بوس کردینگے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت کو متنبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردی کرنے اور امن کو خراب کرنے کی سازش سے باز رہے، پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں، خطرات کا قومی سطح پر مقابلہ اور دشمن کو چنے چبوانا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو پھوڑ دینگے، عالمی برادری بھارت پر نظر رکھے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت کی ہر نقل و حرکت پر عالمی برادری کو نظریں مرکوز رکھنا چاہیے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر اور مظالم کی انتہا اور دہشتگردی کی حدیں پار کر دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی بات ان سے کی جائے جو انسانیت کا درد رکھتے ہوں، بھارت تو جنونی و دہشتگرد ملک بن چکا ہے، کشمیر میں نوجوانوں کو روزنہ کی بنیاد پر تشدد اور قتل کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے جنگ ہوئی تو اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے، مقبوضہ کشمیر میں مظفر وانی سمیت ایک لاکھ سے زائد شہادتوں پر عالمی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، جب ظلم بڑھتا ہے تو ختم ہو جاتا ہے، شہیدوں کا لہو رنگ لائیگا، بربادی بھارت کا مقدر بن چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button