پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
سیاسی مفادات کیلئے دین کو استعمال کرنیوالے ملک کے خیر خواہ نہیں، حسین مقدسی
شیعہ نیوز: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سیدحسین مقدسی نے کہا ہے کہ دین کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کرنیوالے ملک کے خیر خواہ نہیں ۔ شہدائے ملت جعفریہ نے اساسی نظریہ کی پاسداری میں جام شہادت نوش کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آغا حسین مقدسی نے باور کرایاکہ سید صفدر علی نقوی ، اشرف علی رضوی اور محمد حسین شاد شہید قوم کے ہیروز ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عظیم مقصد کیلئے بڑی قربانی دینی پڑتی ہے۔آغا مقدسی نے کہاکہ موسوی امن فارمولہ ہی ملک میں مخلصانہ سیاست کو پروان چڑھا سکتا ہے جو فرقے اورعصبیت کی بنیاد پر عملی سیاست کو زہر قاتل گردانتا ہے ۔انہوں نے اس عہد کا اظہار کیا کہ دین و وطن کی خاطر خون کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔