ملت تشیع کو سیاسی میدان میں کمزور کرنیوالے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، علامہ احمد اقبال رضوی
شیعہ نیوز: مجلس و حدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے ملک میں کچھ ناقبت اندیش افراد جمہوریت کے حوالے سے شبہات پید اکر رہے ہیں۔ ملت جعفریہ کی پاکستان کی سیاست کا حصہ بننے کی کوششوں پہ قدغن لگانے اور تقسیم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جس میں وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان کے عوام میں سیاسی شعور کی بیداری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے سیاسی اور جمہوری وژن سے آگاہی کیلئے ایم ڈیبلیو ایم جنوبی پنجاب کی جانب سے کوئز مقابلہ خوش آئند ہے۔ کوئز مقابلہ کا سوالنامہ شہید قائد کے سیاسی منشور اور تقریروں سے تیار کیا گیا ہے شہید قائد کا سیاسی اور جمہوری منشور ملت جعفریہ پاکستان کی میدانِ سیاست میں رہنمائی کرتا ہے۔ شہید قائد کا منشور ہی مجلس وحدت مسلمین کا منشور ہے۔سیاسی منشور بعنوان ہمارا راستہ قومی اثاثہ ہے تمام نوجوانوں کو اس کا مطالعہ کرنا چاہئے۔