اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

محمدبن سلمان کے حکم پر سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانی گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر شاندار استقبال سے آگ بگولا ہوکر آل سعود نے پاکستانیوں پر سعودی عرب کی سرزمین تنگ کرنا شروع کردی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں سعودی عرب کے مختلف شہروں سے 3ہزار سے زائد پاکستانیوں کو جبری طور پر گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق سعودی عرب میں پاکستانیوں کو گزشتہ چند دن سے سعودی انتظامیہ کی جانب سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع کے مطابق گذشتہ چند دنوں میں 30 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کو بلاوجہ گرفتار کرکے حراستی مراکز میں ڈال دیا گیا ہےاور ان پر بدترین تشدد کیا جارہاہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانیوں کے ساتھ یہ سلوک یہ اقدامات ترک صدر کے دورہ پاکستان کا ردعمل ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب مقیم پاکستانیوں پر اچانک حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن ولی عہد محمد بن سلمان کے خصوصی احکامات کی بنیاد پر کیا جارہا ہے ۔

باخبر ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان شدید غم وغصے میں مبتلا ہے ۔ سعودی حکومت کسی صورت پاکستان کو امریکی سعودی بلاک سے باہر نکلتا نہیں دیکھناچاہتی ،ان کی خواہش ہے کہ پاکستان ماضی کی طرح مستقل میں بھی امریکی وسعودی ناپاک عزائم کی تکمیل کی تجربہ گاہ بنا رہے اور چند ملین ڈالروں کے عوض اپنی قومی سلامتی ، خودمختاری اور استحکام کو امریکہ اور سعودیہ کے ہاتھوں گروی رکھتا رہے ۔

دوسری جانب پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی واضح اور ٹھوس موقف سامنے نہیں آیاہے ، سعودی حکومت کے اس متعصبانہ اور سفارتی آداب کے منافی عمل پر حکومت پاکستان کو فوری ردعمل دینا چاہئےاور اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہئےیہ ہماری حکومت کا فرض ہے اور پاکستانی پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر بھی لازم ہے کہ سعودی حکومت کے اس گھٹیا پن کو دنیا بھر کے سامنے آشکار کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button