تیونس کے دارالحکومت میں ہزاروں لوگوں نے غزہ کی حمایت میں مارچ کیا
شیعہ نیوز: ہزاروں تیونسیوں نے جمعہ کو غزہ میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور تیونس کے فلائٹ انجینئر اور القسام بریگیڈ کے رکن محمد الزواری کے قتل کی برسی کے موقع پر مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے فلسطین کی حمایت میں’’ہم شہید الزواری کی وصیت کو نظرانداز نہیں کریں گے‘‘، ’’ہم مسئلہ فلسطین سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘‘ اور ’’غزہ جل رہا ہے، اربوں پر مشتمل مسلم امہ شرم کرو، شرم کرو‘‘۔ ” جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : شام کے تین علاقوں پر صیہونی جنگی طیاروں کے نئے حملے
تیونس میں "انصار فلسطین” یونین کے رکن مراد الیعقوبی نے کہا: "اس یونین کی طرف سے ہفتہ وار مارچ اور اجتماع فلسطینی کاز کے لیے حریت پسند تیونسیوں کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔”
انھوں نے مزید کہا: "القسام بریگیڈ کے تیونس کے رکن "محمد الزواری” کی یاد منانا عربوں اور تمام حریت پسند لوگوں کے لیے اعزاز ہے۔
تیونس میں "انصار فلسطین یونین” کے رکن نے کہا: "زواری ایک ایسے انجینئر ہیں جنہوں نے اپنی زندگی، ایجادات سے بھری ہے اورانہوں نے ہی دشمن کو نقصان پہنچانے والے خودکش ڈرون بنا کر مزاحمت کو سب سے بڑا تحفہ دیا ہے۔”