پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سکردو، روندو، شگر، کھرمنگ میں احتجاجی مظاہرے، ہزاروں افراد شریک

شیعہ نیوز: سکردو،انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے خلاف سکردو ، روندو، کچورا، بغاردو، گمبہ سکردو، شگر اور کھرمنگ میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور سید باقر کے خلاف مقدمے کے اندراج کے خلاف نعرے بازی کی سکردو میں ہزاروں افراد نے بعد از نماز جمعہ جامع مسجد سے یادگار شہداء چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔ اس جمعہ کو بلتستان کی تاریخ میں سب سے بڑا جمعہ اجتماع کہا جا رہا ہے۔  احتجاج کے دوران مظاہرین نے شدید نعرہ بازی کی اور لوگوں میں غم و غصہ دیکھا جا رہا تھا۔ جامع مسجد سکردو میں احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شیخ محمد حسن جعفری سید باقر الحسینی سید علی رضوی سید مظاہر الموسوی شیخ ذوالفقار انصاری شیخ فدا ذیشان اور دیگر نے کہاکہ گلگت بلتستان کے مثالی امن کو تباہ کرنے کی بڑی سازشیں ہورہی ہیں خطے کے عوام کو چاہئے کہ وہ باہر کی سازش کو سمجھیں اور اپنی صفوں میں اتحاد و یگانگت پیدا کریں جب تک ہم باہمی اتحاد اتفاق کا مظاہرہ نہیں کریں گے تب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہونگے دشمن کو ہمارا اتحاد پسند نہیں ہے اس لئے ہمارے درمیان دورریاں پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ بلتستان میں تمام مسالک کے لوگ بھائیوں کی طرح رہتے ہیں کچھ حلقوں کو ہمارا یہ مثالی اتحاد پسند نہیں ہے سکردو تمام مسالک کے لوگوں کا شہر ہے ہر مسلک کے لوگ آرام و سکون سے یہاں زندگی بسر کرتے ہیں کسی مسلک کے لوگوں کو بھی یہاں کوئی خطرہ نہیں ہے باہر سے آنے والے مسافروں کیلئے سکردو ایک پناہ گاہ ہے دین اسلام بےگناہ لوگوں کے قتل کی ہرگز اجازت نہیں دیتا ہمارا دین امن آشتی رواداری اور بھائی چارے کا دین ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت دوہرے معیار پر چل رہی ہے یہ ہمارے ساتھ ڈبل گیم کررہی ہے ایک طرف کل رات ساڑھے نو بجے صوبائی وزیر داخلہ ہمارے ساتھ مذاکرات کررہے تھے دوسری طرف کل شام پانچ بجے ہی سید باقر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا مقدمے کا علم انتظامیہ کو ہے اور نہ ہی پولیس کو بتایا جائے کہ آخر سید باقر کے خلاف مقدمہ درج کرنے والا کون ہے ، ہم اپنے مطالبات کیلئے پرامن احتجاج جاری رکھیں گے مگر کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے حکومت امن خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی کرے ،کفر کے فتوے دینے والوں سے باز پرس کی جائے ہمارے سامنے اللہ اور رسول کا کلمہ پڑھنے والے تمام لوگ قابل احترام ہیں ہم کسی کلمہ گو مسلمان کو کافر نہیں کہہ سکتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button