مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

۸۰ ہزار بیمار یمنی سعودی و امریکی حکام کی بھینٹ چڑھ گئے

شیعہ نیوز: خالد الشریف نے کہا کہ اسی ہزار یمنی بیمار گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں اس لئے لقمہ اجل بن گئے کہ سعودی و امریکی اتحاد نے صنعا ایئرپورٹ کی ناکہ بندی کر رکھی تھی اور وہ بیمار اپنے ضروری و فوری علاج کی خاطر ملک کے باہر سفر نہ کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف یمن میں سعودی و امریکی اتحاد کے اس قسم کے جرائم جاری ہیں اور دوسری طرف عالمی برادری کی افسوسناک خاموشی ہے جس سے ملک کی صورتحال مزید ابتر ہوتی جا رہی ہے۔

صنعا ایئرپورٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھے سال سے یمن پر مسلط شدہ جنگ کے باعث ملک کا طبی و صحی نظام تباہ ہو کر رہ گیا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ ملک کے مکمل محاصرے کے باعث یمن اس وقت مزید ساڑھے چار لاکھ ایسے بیمار ہیں جنہیں فوری طور پر ملک سے باہر جانے کی ضرورت ہے۔

خالد شریف کا کہنا تھا کہ یمن کے محاصرے اور ایئرپورٹ بند ہونے کے سبب قریب دس لاکھ یمنی شہری اپنے وطن واپس لوٹنے سے قاصر ہیں جبکہ ہزاروں طلبا بھی ملک کے باہر اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی و امریکی اتحاد کے حملوں کے نتیجے میں اس ایئرپورٹ کو اب تک ڈیرھ سو میلین ڈالر کا نقصان پہونچ چکا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button