دنیا

یمنی فوج کی جانب سے کشتیوں پر حملوں کے بعد اسرائیل میں غذائی بحران کا خطرہ

شیعہ نیوز: اسرائیلی غذائی مصنوعات کی انجمن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی کاروائیوں کے بعد اسرائیل غذائی بحران کا شکار ہوسکتا ہے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوڈانڈسٹری ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی جانب سے اسرائیلی بندرگاہوں کی جانب آنے والی کشتیوں پر حملوں کے بعد صہیونی حکومت غذائی بحران کا شکار ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران، شام یا سمندری راستے سے ہم پر حملہ کر سکتا ہے، صیہونی عسکری تجزیہ کار

معاریو میں منتشر ہونے والے بیان میں انجمن نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ اور بحیرہ احمر میں پیش آنے والے واقعات غذائی بحران کا پیش خیمہ ہوسکتے ہیں۔

انجمن نے حکومت سے اپیل کی کہ لازمی تدابیر اختیار کئے جائیں تاکہ صہیونی علاقوں میں غذائی قلت کا سامنا نہ ہو۔ اگر انجمن کی تشویش پر توجہ نہیں دی گئی تو صہیونی حکومت بڑے بحران سے دوچار ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ یمنی فوج نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جارحیت کے جواب میں بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والی کشتیوں پر حملہ کرکے اسرائیل کو شدید اقتصادی بحران میں مبتلا کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button