مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی خاخام فوجی کے قتل کے جرم میں تین گرفتار، ترکی کا شکریہ

شیعہ نیوز: متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی خاخام فوجی کے قتل کے شبہے میں تین افراد کی گرفتاری میں تعاون پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے

رپورٹ کے مطابق پیر کو رپورٹ ملی تھی کہ تین ازبک شہریوں کوخاخام صیہونی فوجی کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کرکے ان سے باز پرس کی گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی نے منگل کو اعلان کیا کہ امارت نے خاخام اسرائيلی فوجی زوی کوگان کے قتل پر اس کے لواحقین کو تعزیت پیش کی اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جرائم پیشہ صیہونی حکام کی پھانسی کا مطالبہ، ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد

اس رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے مبینہ طور پر اس قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری میں تعاون پر ترکی کی قدردانی کی اور اس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ خاخام اسرائیلی فوجی کوگان، خباد نامی صیہونی تنظیم کا رکن تھا ۔ اس تنظیم نے غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

اس انتہا پسندی صیہونی تنظیم کا رکن خاخام اسرائیلی فوجی، کوگان صیہونی حکومت اور عرب ملکوں کے تعلقات کے استحکام کے مشن پر متحدہ عرب امارات میں مقیم تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button