مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

جنوبی لبنان میں ایک کار پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تین افراد شہید

شیعہ نیوز: جمعرات کو جنوبی لبنان کے قصبے میس الجبل میں ایک کار پر قابض اسرائیلی فضائی حملے میں تین افراد شہید ہو گئے۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی دشمن کے ڈرون نے میس الجبل اور بلیدہ قصبوں کے درمیان اسکریپ دھات جمع کرنے والے ایک پک اپ ٹرک پر فضائی حملہ کیا جس میں ایک لبنانی شہری اور دو شامی شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : القسام بریگیڈز کا رفح میں صیہونی فوج پر گھات لگا کر حملہ، متعدد فوجی ہلاک اور زخمی

آٹھ اکتوبر 2023 کو اسرائیل نے لبنان کے خلاف جارحیت شروع کی جو 23 ستمبر 2024ء کو ایک مکمل جنگ کی شکل اختیار کر گئی، جس کے نتیجے میں تقریباً 1.4 ملین افراد کی نقل مکانی کے علاوہ 4,000 سے زائد افراد شہید اور تقریباً 17,000 زخمی ہوئے۔

اسرائیل نے 27 نومبر کو حزب اللہ کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ بندی کی پاسداری نہیں کی ہے۔ قابض اسرائیلی فوج تمام لبنانی چوکیوں سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔

لبنان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، جنگ بندی کے بعد سے قابض فوج نے کم از کم 2,768 خلاف ورزیاں کی ہیں، جس کے نتیجے میں 195 افراد شہید اور کم از کم 486 زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button