اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث لشکر جھنگوی کے 3دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سول لائن کراچی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ وارانہ دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث 3 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشتگرد سینٹرل جیل کراچی سے فرار ہونے والے کالعدم دہشتگرد د گروہ لشکر جھنگوی کے سرغنہ ممتاز عرف فرعون کے ساتھی ہیں۔

زرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کے ٹی ٹی آئی جی یونٹ کے انچارج راجہ عمر خطاب نے ہنگامی پریس کا نفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر پولیس پارٹی کے ہمراہ حب بلوچستان کے قریب ناکہ بندی کرکے پیدل کراچی آنے والے تین تکفیری دہشتگردوں مرزا عمر فاروق بیگ عرف ودود، سید ذبیح اللہ عرف طالبان اور فضل رازق عرف رزاق کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا، راجہ عمر خطا ب نے بتایا کہ 3جولائی2017کو سینٹرل جیل کراچی سے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے گروپ کا سرغنہ دہشتگرد شیخ ممتاز عرف فرعون اپنے ساتھی کے ہمراہ جیل توڑ کر فرار ہوگیا تھا اور افغانستان میں روپوش تھا، انھوں نے بتایا کہ شیخ ممتاز عرف فرعون نے افغانستان سے کراچی آکر اپنا گروہ تشکیل دیا جو ان لوگوں کو ٹارگٹ کرتا تھا جن پر شبہ تھا کہ وہ پولیس کے لیے کام کرتے ہیں، 17جون 2019کو اورنگی ٹاون میں دو پولیس اہلکاروں اللہ ڈنو اور احمد کو ٹارگٹ کرکے شہید کردیا گیا ،

جائے وقوعہ سے ملنے والی فوٹیج میں دہشتگرد اریب اور فاروق کی شناخت ہوگئی تھی جس پر سی ٹی ڈی کی ٹیم نے معلومات حاصل کیں تو انکشاف ہوا کہ تمام تکفیری دہشتگرد فرار ہوکر بلوچستان کے علاقے پنجگور میں موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button