مشرق وسطی

جنین میں مزید تین فلسطینی شہید

شیعہ نیوز:صیہونی حکومت کی فوج کے خصوصی دستے نے جمعرات کی صبح جنین کی بستی جبع پرحملہ کرکے تین فلسطینیوں کو شہید اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا اس دوران صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی – عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج کے خصوصی دستے نے گھات لگا کر جبع نامی بستی میں داخل ہو کر فلسطینی مجاہدین کی گاڑیوں پر اندھا اندھافائرنگ کردی۔
فلسطین کی وزارت صحت نے بھی تین فلسطینیوں کی شہادت اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی عمر بائیس سے چھبیس سال کے درمیان ہے – صیہونی فوج رواں عیسوی سال کے آغاز سے اب تک 76 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہے جن میں ایک خاتون اور تیرہ بچے بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button