دنیا

شمالی سرحدوں پر جھڑپوں میں تین صہیونی افسر ہلاک

شیعہ نیوز: اسرائیلی فوج نے شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں تین افسروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ اور صہیونی فورسز کے درمیان شمالی سرحدوں پر سخت لڑائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوریشین ممالک کے ساتھ ایران کی تجارت میں 2.5 گنا اضافہ

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ساتھ لڑائی کے دوران اپنے تین افسران کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ہلاک ہونے والے افسران کے نام بھی جاری کیے ہیں جس کے مطابق اوی بروسٹائن، روی متنیاہو اور ننتنئل ھرشکوویچ مختلف مقامات پر مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

دراین اثناء غزہ کے شمال میں جبالیا کیمپ کے اطراف میں القسام کے جوانوں نے اسرائیلی فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں صہیونی فوجی بریگیڈ 5460 کے کمانڈر اور کئی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button