مشرق وسطی

تحریک انصاراللہ کی طرف سے متحدہ عرب امارات کو سخت انتباہ!

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن  نے متحدہ عرب امارات کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہر طرح کی اشتعال انگیزی سے باز رہے ۔

یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کمیٹی کے رکن محمد البخیتی نے عرب نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات کو نصیحت کرتے ہیں کہ تناؤ کو مزید بڑھاوا دینے سے پرہیز کرے، کیونکہ وہ اپنی سرحدوں کے بہت اندر ہونیوالے حملوں کی تاب نہیں لا سکتا، جبکہ متحدہ عرب امارات کو (صورتحال کی اصلاح کیلئے) دی جانیوالی مہلت کم ہے، درحالیکہ اس کی دفاعی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔

محمد البخیتی نے کہا کہ جارح قوتوں کی طرف سے تناؤ میں کسی بھی قسم کے اضافے کا جواب وسیع پیمانے پر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی سرحدوں کے کافی اندر جوابی کارروائی کے لئے اہداف مشخص کر لئے گئے ہیں، جن کو شروع کرنے کے لئے دی گئی مہلت کے تمام ہونے کا انتظار ہے۔

یمنی سیاسی کمیٹی کے رکن محمد البخیتی نے کہا کہ ہمسایہ ملک ’’اریٹیریا‘‘ کے شہر’’عصب‘‘ سے متحدہ عرب امارات کی طرف سے تربیت حاصل کرنے والے فوجیوں کا ایک دستہ یمن میں واپس پہنچ چکا ہے، جو یمنی شہر تعز میں لڑنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جارح ممالک اپنے فوجیوں اور فوجی سازوسامان کو منتقل کرنے کیلئے غیر فوجی کشتیاں اور بندرگاہیں استعمال کر رہے ہیں، جو عالمی کشتی رانی کی صنعت کو شدید خطرات لاحق کر دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button