پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیوایم کی کوششوں سے جلوس چہلم امام حسینؑ پر درج ایف آئی آر میں نامزد تمام عزاداروں کی عبوری ضمانتیں منظور

شیع نیوز:شکارپور میں متعصب ریاستی اداروں کی جانب سے چہلم امام حسینؑ کے جلوس میں شریک عزاداروں کے خلاف کاٹی گئی ماورائے آئین و قانون ایف آئی آر میں نامزد تمام عزاداروں کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے صدر اصغرعلی سیٹھار نےعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور علامہ باقرعباس زیدی کی خصوصی ہدائت پر مسلسل کوششوں کی بدولت تعلقہ لکی غلام شاہ چک سفر عشق اربعین کے دن مومنین عزاداروں پر درج ماورائے آئین درج ایف آئی آرمیں نامزد تمام عزاداروں کی عبوری ضمانتیں کروالیں۔معزز عدالت سیشن کورٹ شکارپور نے تمام مومنین عزاداروں کے عبوری ضمانت منظور کروائی اور ضمانت کے بعد مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے صدر اصغر علی سیٹھار کے جانب سے نیاز امام حسین علیہ السلام کا بندوبست وحدت ہاوؑس پر کیا گیا اور چک کے عزادار اور مومنین نے دل سے دعا کی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button