
ایران سے جوہری معاہدے کے لیے وقت محدود ہے، امریکہ
شیعہ نیوز: امریکہ نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لیے وقت کی قلت کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ ہفتوں میں بالواسطہ مذاکرات جاری رہنے کے باوجود واشنگٹن کی جانب سے ایران مخالف بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔
اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ ڈوروتھی شیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کے ایران مخالف مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ سفارتی راستہ بھی وقت کا پابند ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کینیڈا: پارلیمانی انتخابات میں لبرل پارٹی کی جیت گئی
انہوں نے کہا کہ امریکہ ترجیحا بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتا ہے، مگر وقت محدود ہے، اور اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام ترک نہ کیا تو اسے اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ٹائم میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ایران سے معاہدے کے امکان پر پرامید ہیں، تاہم اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکہ ایران کے خلاف عسکری کارروائی میں پہل کرے گا۔
دوسری جانب ایران مسلسل یہ مؤقف اختیار کیے ہوئے ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔