اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایف آئی اے کی بروقت کاروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز نیوز:شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشت گرد بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران ایک ایسے مسافر کے ملک سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی، جو انسداد دہشت گردی پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے لیے 10 لاکھ روپے ہیڈ منی مقرر کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق ملزم احسان الحق کا نام ایف آئی اے امیگریشن کے اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم خیبر پختونخوا پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کو مطلوب ہے۔ محکمہ داخلہ کے پی نے ملزم کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کر رکھی ہے۔ ملزم کا نام انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ ملزم دہشتگردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب ہے۔ ملزم کا تعلق صوابی سے ہے۔ اب اسے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button