یوم القدس، پاکستان بھر میں بھرپور طریقے سے منایا گیا، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان بھر کی دیگر جماعتوں کی طرح تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیراہتمام بھی یوم القدس کی مناسبت سے ملک گیر مظاہرے کئے گئے اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
یوم القدس کے خطاب میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماء علامہ حامد علی موسوی نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان پائیدار اتحاد ہی بیت المقدس کو صہیونیوں کے چنگل سے چھڑا سکتا ہے۔
انہوں نے عرب دنیا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے دوستی کی پینگین بڑھانے والے یاد رکھیں گریٹر اسرائیل کے ناپاک منصوبے میں حرمین شریفین بھی شامل ہیں۔
انہوں نے پورے عالم اسلام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں خواب غفلت سے بیدار ہو جاو کیونکہ قبلہ اول کے بعد بیت اللہ اور مسجد نبوی کی جانب پیش قدمی کر ہی ہے۔
انہوں نے اپنے خطبے میں کہا کہ اگر اب بھی مسلم حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ٹی این ایف جے دفتر سے جاری بیان کے مطابق آبپارہ چوک اسلام آباد میں علامہ بشارت امامی اور کمیٹی چوک میں علامہ زاہد عباس کا ظمی نے ریلیوں سے خطاب کیا۔ دوسری جانب کراچی، پشاور، لاہور سمیت کئی شہروں میں مظلوم فلسطینوں سے اظہار یکجہتی میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔