اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ 9تا11ذیقعد ’’ایام امام ضامن‘‘منائے گی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے۹ تا ۱۱ذیقعد ’’ایام امام ضامن‘‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے نائب صدر سید مظہر علی شاہ ایڈوکیٹ نے تنظیم کے قائد علامہ حامد علی موسوی کی ہدایت پرولادت امام علی رضا ؑ کی مناسبت سے ۹ تا ۱۱ذیقعد ’’ایام امام ضامن‘‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی دفتر سے جاری بیان میں سید مظہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایام امام ضامن کی مناسبت سے ملک بھر میں محافل جشن و میلاد اور سیمینارزکا انعقاد کر کے سیرت امام علی رضا ؑ کو اجاگرکیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امام علی رضا ؑ نے اپنے علم، زہد اور تقویٰ سے بشریت کو ذینت و افتخاربخشا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان پروگرامات میں پاک فوج کے شہیدوں کی مغفرت اور کشمیر اور فلسطین کے مجاہدوں کی فتح و کامیابی کیلیے بھی دعائیں کی جائینگی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close