پاکستانی شیعہ خبریں

ایران پر اسرائیلی حملہ دہشتگردی ، تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ ،حسین مقدسی

شیعہ نیوز: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے استعماری صیہونی جارحیت، کھلی جنگی دہشتگردی اور تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کو تمام عالم اسلام پر حملہ اور خطے میں صیہونی و استعماری بالادستی کے حصول کا مذموم گھناونا فعل قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک مل کر اسرائیل کی مذمت کریں۔ اسرائیل ایک ایک کر کے اپنے مذموم مقاصد کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹا رہا ہے جبکہ اس کا اصل نشانہ پاکستان اور اس کی جوہری صلاحیت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button