پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک کے معاشی حالات کو ٹھیک کرنے کیلئے ہمیں پہلے خود کو ٹھیک کرنا ہوگا، علامہ حسن ظفر نقوی

شیعہ نیوز: معروف عالم دین و خطیب ملت جعفریہ علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ مادر وطن پاکستان کی بات کرنے والے حکمران اور ان کے کا سہ لیس اس مادر وطن پر صرف ایک احسان کردیں کہ وہی دولت جو انہوں نے اس مادر وطن سے لوٹ کر دوسرے ممالک میں جمع کی ہے، بس وہی واپس اس مادر وطن میں لے آئیں تو یہ ملک نہ صرف معاشی بحران سے باہر آجائے گا بلکہ اس ملک کا آدھے سے زیادہ قر ضہ بھی اتر جائے گا، اس طرح اس مادر وطن کی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے بھی جان چھٹ جائے گی اور لوگوں کو ایک کپ چائے بھی نہیں چھوڑنا پڑے گی، کیا یہ حکمران خاندان اور ان کے کاسہ لیس قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے معاشی حالات کو ٹھیک کرنے کے لئے ہمیں پہلے خود کو ٹھیک کرنا ہوگا موجودہ حکومت نے بھی آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button