پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آج دنیا بھر کے سیاسی و جغرافیائی حالات میں لمحہ بہ لمحہ تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں, علامہ باقر عباس زیدی

شیعہ نیوز:دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف شاعر اہلبیتؑ ناصر آغا نے حدیہ نعت و منقبت پیش کیا، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی نے دعا کی تلاوت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ تاہم دہشت گردوں کے لیے درد دل رکھنے والے سہولت کار اوران سے فکری ہم آہنگی رکھنے والے عناصر وطن عزیز کے لیے مستقل خطرہ ہیں۔ان کے خلاف گھیرا تنگ کر کے ہی ملک و قوم کو امن کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا آج دنیا بھر کے سیاسی و جغرافیائی حالات میں لمحہ بہ لمحہ تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔ ملک خداداد پاکستان بھی مختلف بحرانوں کا شکار ہے ملکی عوام موروثی سیاسی نظام سے تنگ آچکے ہیں، کرپشن، دہشت گردی، ناانصافی، بے روزگاری،مہنگائی ، نا خواندگی، لوٹ مارنے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ہے، عوام کے سڑکوں پر نکلنے کی کئی ایک وجوہات ہیں، عوام کو مزید اشتعال سے بچانے کیلئے فوری شفاف انتخابات اور عوام کی منتخب حکومت کو بغیر کسی مداخلت کے اقتدار کی منتقلی اس بحران کے حل کی جانب پہلا قدم ثابت ہوگا آخر میں علامہ باقر عباس زیدی نے شہدائے پاکستان کے بلندی درجات اور ملکی سالمیت کے لیے خصوصی دعا کرائی جس میں بڑی تعداد میں عمائدین نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button