مشرق وسطی

یمن آج امریکہ و یورپی ممالک کے سامنے اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے، جنرل علی فدوی

شیعہ نیوز: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر اِن چیف جنرل "علی فدوی” نے کہا کہ 10 سال قبل یمن ایک معمولی سا ملک تھا مگر اِس وقت وہ امریکہ و یورپی ممالک کے سامنے اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی مسلح فورسز نے گزشتہ دنوں ایک برطانوی بحری بیڑے کو نشانہ بنایا اور چند روز قبل ہی آئزن ہاور نامی طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ بحریہ، امریکہ کی طاقت کی مظہر ہے۔ اسی طرح یہ طیارہ بردار بحری بیڑہ آئزن ہاور امریکی بحریہ کی ریڑھ کی ہڈی ہے جس کی حفاظت 8 چھوٹے بحری جہاز کرتے ہیں مگر اس کے باوجود امریکہ یمنی فورسز کے حملے کے جواب میں کوئی اقدام نہیں اٹھا سکا۔ جنرل علی فدوی نے کہا کہ یمنی افواج حقیقی طور پر صیہونیوں کا محاصرہ کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ انہوں نے پہلے باضابطہ طور پر اس کا اعلان کیا بعد میں اس پر عمل درآمد کیا اور اب تک یمنی سو سے زائد بحری جہازوں کو نشانہ بنا چکے ہیں جو کہ ایک بہت بڑی بات ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button