مشرق وسطی

کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہیں، اعلی ایرانی عہدیدار

شیعہ نیوز: ایرانی اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ دشمن کی جانب سے کسی قسم کی غلطی کی صورت میں ہمارے ہاتھ ٹریگر پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی سینئر سیکیورٹی اہلکار نے دشمن کی جانب سے کسی قسم کی غلطی کی صورت میں سخت جواب دینے کا انتباہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں امریکہ اور صہیونی ریاست کو خبردار کرتے ہوئے اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ ایران ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ہمارا ہاتھ ٹریگر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مذاکرات کا آغاز ایران کرے، ٹرمپ کو کوئی جلدی نہیں، امریکی وزارت خارجہ

اہلکار کے مطابق اگر صہیونی حکومت کو ان حملوں کی سزا نہ دی گئی اور ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کا ازالہ نہ کیا گیا، تو ہم جوابی اقدامات کریں گے۔

اہلکار نے کہا کہ ایران نے ابھی مستقل جنگ بندی پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔ تہران کی نظر میں جنگ بندی ایک وقفہ ہے مستقل امن نہیں۔

امریکہ کی جانب سے ایران کے یورینیم افزودگی پروگرام کو مکمل طور پر روکنے کی شرط پر بھی اہلکار نے واضح کیا کہ یہ مطالبہ ایران کی خودمختاری پر حملہ ہے۔ ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن، قانونی اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں ہے۔

اہلکار نے مزید کہا کہ امریکیوں کو چاہیے کہ اپنے پالتو ایجنٹ اسرائیل کو قابو میں رکھیں۔ اگر غاصب اسرائیل نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو اس ہمارا جواب پہلے سے کہیں سے زیادہ شدید ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button