مشرق وسطی

شمالی غزہ میں صہیونی فوج کا اعلی کمانڈر ہلاک

شیعہ نیوز: صہیونی فوج نے شمالی غزہ میں اپنے ایک اعلی فوجی کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج کی تاریخی بربریت اور وحشتناک حملوں کے باوجود فلسطینی مقاومتی گروہ صہیونی فورسز پر کاری وار کررہے ہیں۔

اگرچہ اسرائیلی فوج کو امریکہ کی کھلی حمایت اور عالمی برادری کی خاموشی کا سہارا حاصل ہے تاہم فلسطینی مزاحمتی محاذ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ دشمن کو کاری ضربیں لگانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کا دفاعی نظام بیرونی ممالک پر انحصار کئے بغیر مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے، جنرل صباحی فرد

تازہ ترین صورتحال کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے شمالی محاذ پر لڑائی کے دوران بریگیڈ 79 کی بکتر بند یونٹ کے کمانڈر کو حماس کے ایک نشانے باز نے ہدف بنایا، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمانڈر ایک اسپیشل فوجی یونٹ کا سربراہ تھا اور اسے حماس کی ایک کارروائی کے دوران براہ راست فائر کا نشانہ بنایا گیا۔

صہیونی ذرائع نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں کے دوران کم از کم ایک اور صہیونی فوجی ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button